اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاک و آسٹریلیا میچ: وکٹ کیپر غازی غوری کی طبیعت بگڑ گئی

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران قومی ٹیم کو اس وقت غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری طبیعت ناساز ہونے کے باعث میدان سے باہر چلے گئے۔

غازی غوری کے ڈریسنگ روم واپس جانے کے بعد روحیل نذیر نے ان کی جگہ وکٹوں کے پیچھے ذمہ داریاں سنبھال لیں اور کھیل جاری رکھا۔ ٹیم کے طبی عملے نے فوری طور پر غازی غوری کا معائنہ شروع کر دیا ہے تاکہ ان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ معلوم کی جا سکے۔

قومی ٹیم کی جانب سے تاحال غازی غوری کی صحت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ٹیم ڈاکٹرز مسلسل ان کی حالت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ بھی نوجوان وکٹ کیپر کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے