02 Jun 2026
(لاہور نیوز) 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرنے والی میزبان ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کیلئے میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلیا کی نظریں سیریز برابر کرنے پر مرکوز ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کی تھی، جس میں نوجوان سپنر عرفات منہاس نے اپنے ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا تھا۔
