اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

والدین کی محبت، دعائیں اور رہنمائی بچوں کیلئے قیمتی اثاثہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

01 Jun 2026
01 Jun 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

والدین کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  نے تمام والدین کو ڈھیروں سلام، بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، والدین کی قربانیوں، محبت اور بچوں کی زندگی میں ان کے کردار کو بھی سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں، ان کی محبت، دعائیں اور رہنمائی بچوں کیلئے سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ زندگی میں ہر کامیابی اپنے والدین کی بدولت حاصل کیں، میرے والد اور قائد محمد نواز شریف نے ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کی تلقین کی، چیف منسٹر کا عہد سنبھالا تو میرے والد محمد نواز شریف نے سب سے زیادہ حوصلہ افزائی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے