اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

داتا دربار کے اطراف نشیئوں اور بے گھر افراد کا بسیرا، مقامی آبادی میں تشویش

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) داتا دربارکے اطراف نشے کے عادی افراد اور بے گھر شہریوں کی تعداد میں اضافہ، جس پر راہگیروں اور مقامی آبادی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق بعض نشے کے عادی افراد کھلے عام نشہ کرتے نظر آتے ہیں، جس کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے نا صرف علاقے کا ماحول متاثر ہو رہا ہے بلکہ زائرین اور راہگیروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب متعدد بے گھر افراد فٹ پاتھوں اور سڑک کنارے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ بنیادی سہولیات اور مناسب رہائش نہ ہونے کے باعث یہ افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

شہریوں اور اہلِ علاقہ نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ نشے کے عادی افراد کی بحالی اور علاج کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، جبکہ بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں اور عارضی سائبانوں کا بندوبست بھی یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں محفوظ اور باوقار ماحول میسر آ سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے