اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.18 قیمت فروخت : 41.25
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 323.88 قیمت فروخت : 324.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.65 قیمت فروخت : 375.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.38 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.17 قیمت فروخت : 74.31
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.79 قیمت فروخت : 75.93
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.71 قیمت فروخت : 909.34
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7853 دس گرام : 6740
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اربن فلڈنگ سے شاہراہوں و پلوں کو بچانے کیلئے فیلڈ فارمیشن متحرک کرنے کی ہدایت

02 Jun 2026
02 Jun 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے مون سون سیزن کے دوران اربن فلڈنگ اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) کی فیلڈ فارمیشنز کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹریز اور چیف انجینئرز  نے شرکت کی، جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز (ایس ای) اور ایگزیکٹو انجینئرز (ایکسین) نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو گزشتہ سال سیلاب سے متاثر ہونے والی شاہراہوں کی بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ تقریباً 16 ارب روپے کی لاگت سے فلڈ سے متاثرہ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو بحال کیا گیا۔

ملک صہیب احمد بھرتھ  نے ہدایت کی کہ رواں سال مون سون سیزن سے قبل اربن فلڈنگ اور سیلابی خطرات کے پیش نظر تمام پیشگی انتظامات فوری طور پر مکمل کئے جائیں، انہوں  نے پانی کے نکاس کیلئے اضافی موٹرز، بیک اپ جنریٹرز اور ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

صوبائی وزیر  نے تمام چیف انجینئرز، ایس ایز اور ایکسینز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں موجود پلوں، پلیوں، شاہراہوں اور ان سے ملحقہ ڈرینز کا تفصیلی جائزہ لیں اور ان کی صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ بارشوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

انہوں نے فلڈ سے متعلق تمام پیشگی انتظامات 15 دن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے افسران کو خبردار کیا کہ وہ دفاتر تک محدود رہنے کے بجائے فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کریں۔

ملک صہیب احمد بھرتھ  نے مزید کہا کہ اربن فلڈنگ پر مؤثر قابو پانے اور بروقت اقدامات کیلئے دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ قریبی اور مربوط رابطہ رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے