01 Jun 2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 4 فیصد سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تائیوان ایس ای انڈیکس میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ جاپان اور ہانک کانگ کی سٹاک مارکیٹس میں ایک فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔
اس کے علاوہ چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی مارکیٹس میں معمولی مندی دیکھنے میں آئی۔
