اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب کا مالی سال2026-27 کا بجٹ حتمی مراحل میں داخل،خاکہ تیار کرلیا گیا

31 May 2026
31 May 2026

(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاریوں کو حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے جبکہ آئندہ بجٹ میں کئی ترقیاتی اسکیموں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

آئندہ بجٹ میں شہری علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں پر بھی بھرپور دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ترقیات، انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹل پنجاب اور عوامی ریلیف کے شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پنجاب کا مجموعی بجٹ 6 کھرب روپے کے قریب ہو سکتا ہے، جس میں ترقیاتی پروگرام کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر تقریباً 1450 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کا خاکہ تیار کیا ہے اور اگر پنجاب حکومت کے پاس وسائل میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ حجم 1500 ارب روپے کے قریب بھی جا سکتا ہے۔

ترقیاتی اسکیموں میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تجاویز کے مطابق 980 ارب روپے بنیادی ترقیاتی پروگرام، 320 ارب روپے دیگر ترقیاتی اسکیموں جبکہ 150 ارب روپے غیر ملکی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے