(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے جبکہ برائلر گوشت سرکاری نرخ کے مطابق فروخت کیا جا رہا ہے۔
نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 475 روپے فی کلو برقرار رکھی گئی ہے، تاہم مختلف بازاروں میں صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔
زندہ برائلر کے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 300 روپے فی کلو مقرر ہے، ہول سیل سطح پر زندہ برائلر 314 روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں 328 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، نرخ نامے کے مطابق انڈے 239 روپے فی درجن دستیاب ہیں جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں پولٹری مصنوعات مناسب قیمتوں پر دستیاب رہ سکیں۔
