اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید کے روز اپنے پیاروں کو یاد کرنے کیلئے شہری قبرستان پہنچ گئے

27 May 2026
27 May 2026

(لاہور نیوز) عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دینے کیلئے مختلف قبرستانوں کا رخ کرتی رہی، جہاں فاتحہ خوانی اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔

شہری اپنے مرحوم والدین، عزیز و اقارب اور دوستوں کی قبروں پر پھول چڑھاتے رہے اور ان کی مغفرت و بلندیٔ درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، عید کی خوشیوں کے موقع پر بچھڑ جانے والوں کی یادیں ایک بار پھر تازہ ہو گئیں اور کئی افراد جذباتی مناظر میں اپنے پیاروں کو یاد کرتے دکھائی دیئے۔

قبرستانوں میں آنے والے افراد  نے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی جبکہ بعض خاندانوں نے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیوں میں اپنے مرحوم عزیزوں کو یاد کرنا ہماری مذہبی اور معاشرتی روایت کا حصہ ہے۔

اس موقع پر لوگوں  نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دے کر ان کیلئے دعائے مغفرت کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعا مانگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے