اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عیدالاضحیٰ قربانی، محبت اور اطاعت الہٰی کا عظیم پیغام ہے: محسن نقوی

27 May 2026
27 May 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امت مسلمہ کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، محبت اور اطاعت الہٰی کا عظیم پیغام ہے، حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ  نے اللہ کی رضا کے لئے وفا اور بندگی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اپنی خواہشات اور انا کو اللہ کی رضا کے لئے قربان کرنا ہی بڑی عید کا بڑا پیغام ہے، عید الاضحیٰ پر شہدائے وطن اور ان کے عظیم خاندانوں کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ وطن عزیز پر جانیں نچھاور کرنے والے بہادر سپوت قوم کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو کسی ترازو میں نہیں تولا جا سکتا، آج بھی قوم کے محافظ وطن کی حفاظت کیلئے اپنے پیاروں سے دور عید منا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے