اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اگلے سال انگلینڈ میں صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گا

23 May 2026
23 May 2026

(ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال مئی میں انگلینڈ کے خلاف ایک واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی، جسے ایشز سیریز سے قبل میزبان ٹیم کی تیاریوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

aرپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹیسٹ میچ ایسے وقت میں شیڈول کیا گیا ہے جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی جاری ہوگی، انگلینڈ کے متعدد کھلاڑی آئی پی ایل کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان نے 2027 میں وائٹ بال سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور انگلینڈ کے پاس ایشز سیریز سے قبل ایک ٹیسٹ میچ کی جگہ خالی تھی۔

برطانوی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کی ایف ٹی پی اولمپکس کے ساتھ بھی تصادم کر رہی ہے کیونکہ اولمپکس کے دوران انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز شیڈول ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان سمر 2028 میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، اولمپکس گیمز 14 جولائی سے 30 جولائی تک منعقد کئے گئے ہیں۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کے بہترین آل فارمیٹ کھلاڑیوں کا اولمپکس کی وجہ ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے