اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.80 قیمت فروخت : 278.30
  • یورو قیمت خرید: 316.18 قیمت فروخت : 316.75
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.82 قیمت فروخت : 194.17
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.34 قیمت فروخت : 197.69
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.70 قیمت فروخت : 1.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.03 قیمت فروخت : 74.17
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.08 قیمت فروخت : 903.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے مڈل اوورز میں مؤثر بیٹنگ کی ضرورت ہے: مائیک ہیسن

23 May 2026
23 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے مڈل اوورز میں زیادہ مؤثر بیٹنگ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ پر مسلسل کام جاری ہے کیونکہ ہمارا ہدف آئندہ ڈیڑھ سال میں بہترین ممکنہ ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ تیار کرنا ہے۔

مائیک ہیسن نے بتایا کہ حالیہ وائٹ بال کیمپ نے نئے ٹیلنٹ کو جانچنے کا بہترین موقع فراہم کیا، نوجوان کھلاڑیوں میں صلاحیت موجود ہے، لیکن انہیں مزید محنت اور وقت درکار ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے ساتھ ان پر صبر کرنا بھی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں مزید وکٹیں حاصل کرنے اور بولنگ میں تسلسل لانے پر توجہ ہے، فٹنس میں بہتری سے کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے، آسٹریلیا مضبوط حریف ہے، شائقین ٹیم اور نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور حمایت کریں۔

مائیک ہیسن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے شائقین پُرجوش ہیں اور ان کی حمایت ٹیم کے لیے بہت اہم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے