اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بادامی باغ کی سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ منظور،فنڈز فراہم

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے بادامی باغ ایریا کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سڑکوں کی بحالی کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو گرانٹ اِن ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ کی سفارش پر بادامی باغ روڈ ری ہیبلی ٹیشن منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت علاقے میں ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی ازسرنو تعمیر و مرمت کی جائے گی۔

منصوبے کے تحت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی روڈ کارپٹنگ، پیچ ورک، ڈرینج سسٹم کی بحالی، سڑکوں کی توسیع، فٹ پاتھوں کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کو فعال بنانے کے اقدامات کرے گی۔

حکام کے مطابق ترقیاتی منصوبے سے بادامی باغ کے رہائشی اور تجارتی علاقوں میں آمدورفت بہتر ہوگی جبکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات اور ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری میسر آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے