اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا دیہی واٹر سپلائی و سینی ٹیشن منصوبے کو توسیع دینے کا فیصلہ

23 May 2026
23 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے دیہی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن پراجیکٹ کے دائرہ کار میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

 اس فیصلے کے تحت مختص فنڈنگ کے اندر رہتے ہوئے منصوبے کی کوریج بڑھائی جائے گی اور مزید دیہی علاقوں کو شامل کیا جائے گا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق واٹر سپلائی اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری کے لیے نئے علاقوں کی شمولیت کی جائے گی جبکہ ٹیوب ویل، فلٹریشن پلانٹس اور سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن بھی منصوبے کا حصہ ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دیہی علاقوں میں صاف پانی اور سینی ٹیشن کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

منصوبے پر عملدرآمد محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کرے گا جبکہ منصوبے کی شفاف اور مؤثر نگرانی کے لیے خصوصی مانیٹرنگ میکنزم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے دیہی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ بلدیات کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی ہے، جسے دیہی عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے