اپ ڈیٹس
  • 235.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.87 قیمت فروخت : 40.95
  • یورو قیمت خرید: 323.15 قیمت فروخت : 323.73
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.22 قیمت فروخت : 373.89
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.90 قیمت فروخت : 198.26
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.50 قیمت فروخت : 202.86
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473900 دس گرام : 406300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434405 دس گرام : 372439
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8016 دس گرام : 6880
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ : نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،شوہر ہی قاتل نکلا

20 May 2026
20 May 2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں نوجوان لڑکی مہروش بی بی کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا جبکہ مقتولہ کا شوہر ہی قاتل نکلا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد  ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

انچارج انویسٹی گیشن  کاہنہ پولیس سٹیشن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر اپنی بیوی کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا۔ بعد ازاں ملزم نے لاش کو موٹرسائیکل پر رکھ کر روہی نالہ میں پھینک دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد اپنی بیوی کے اغواء کا ڈرامہ بھی رچایا اور متعلقہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کروایا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید  نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے