اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم ناکامیوں کے بوجھ کیساتھ خوشگوار یادیں لے کر واپس وطن روانہ

17 May 2026
17 May 2026

(ویب ڈیسک)زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم ناکامیوں کے بوجھ کے ساتھ خوشگوار یادیں لے کر واپس وطن روانہ ہوگئی۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے مہمان سائیڈ کو  ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز میں شکست فاش دینے کے بعدویمن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے بھی تینوں میچز اپنے نام کیے تھے،دونوں سیریز کے دوران مہمان ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا جبکہ  زمبابوے کی کھلاڑیوں نے پاکستان میں قیام کو خوشگوار قرار دیا۔

 کراچی سے اپنی منزل کی جانب روانگی سے قبل کپتان نومویلو سبانڈا نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے لیے سب کچھ بہت اچھا رہا، ہمیں یہاں کھیل کر خوشی ہوئی اور میں دوبارہ یہاں آ کر کھیلنا چاہوں گی۔

سیریز کے دوران تمام کھلاڑیوں نے کرکٹ کو خوب انجوائے کیا،پاکستان میں ہمیں بے حد محبت ملی اور ہم نے یہاں کے لذیذ کھانوں سے بھی لطف اٹھایا،سیریز کے انعقاد کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور مہمان نوازی کو زمبابوے ٹیم نے سراہا۔

انہوں  نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقینِ کرکٹ کا شکریہ ادا کیا،قبل ازیں دورہ پاکستان کے اختتام پر زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں پی سی بی کی جانب سے قومی ویمن کرکٹرز اور آفیشلز نے مہمانوں کو تحائف پیش کیے گئے۔

زمبابوے ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے دورہ پاکستان کے دوران بہترین میزبانی پر اظہار تشکر کیا ،انہوں نے قیام کے دوران بھرپور سہولیات فراہم کرنے اور سیکیورٹی کے شاندار انتظامات اور دیگر اقدامات  پر متعلقہ اداروں کا  شکریہ ادا کرتے ہوئےلذیذ پاکستانی کھانوں کی تعریف بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے