اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی کو بھارت میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کا دعوت نامہ موصول

16 May 2026
16 May 2026

(لاہورنیوز) پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو بھارت میں ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہو گیا۔

 

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی بھارت میں اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کریں گے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس رواں ماہ میں 2 مرحلوں میں ہوں گے۔

آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس 21 مئی کو ہو گا جبکہ بورڈ میٹنگ 30 اور 31 مئی کو بھارت کے شہر احمد آباد میں ہو گی۔

آئئ سی سی اجلاس میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فارمیٹ میں تبدیلیوں پر تبادلۂ خیال ہو گا، موجودہ فارمیٹ میں ہر سیریز میں کم از کم 2 ٹیسٹ میچز کھیلنا لازمی ہیں۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زمبابوے، آئر لینڈ اور افغانستان کو شامل کیے جانے پر غور کیا جائے گا۔

بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے شرکت کرنا ہے جنہیں آئی سی سی بورڈ میٹنگ اور آئی پی ایل فائنل کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، تاہم محسن نقوی کے بھارت جانے کا فیصلہ وزیرِاعظم شہباز شریف کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے