اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان

16 May 2026
16 May 2026

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاطمہ ثناء کی قیادت میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، ایمان فاطمہ اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں نتالیہ پرویز، سائرہ جبین، طوبہ حسن، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور تسمیہ رباب اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سائرہ جبین اور تسمیہ رباب پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کے ریزرو کھلاڑیوں میں امبر کائنات، مومنہ ریاست، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور امِ ہانی شامل ہیں۔

 فاطمہ ثناء آئرلینڈ تین ملکی سیریز اور آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی، پاکستان ویمنز آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلے گی۔

علم میں رہے کہ تین ملکی سیریز میں پاکستان کے علاوہ میزبان آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی اور یہ تین ملکی سیریز پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کا اہم موقع ہوگی۔

انگلینڈ میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم 6 جون کو سری لنکا اور 9 جون کو سکاٹ لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔یاد رہے کہ پاکستان ویمنز نے حال ہی میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز اور ون ڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے