اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

“ڈیجیٹل پنجاب” سے ترقی اور شفافیت کا نیا دور شروع ہوگا: مریم نواز

17 May 2026
17 May 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن اور جدید ٹیکنالوجی دورِ حاضر کا مؤثر اور کارگر ہتھیار بن چکی ہے،ٹیلی کمیونیکیشن اب صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ ترقی، جدت اور نئی بلندیوں تک رسائی کا راستہ ہے۔

مریم نواز شریف نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حکومتِ پنجاب “ڈیجیٹل پنجاب” کے وژن پر عمل پیرا ہے اور اس کے ذریعے علمی و تکنیکی انقلاب کی راہیں کھل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے شعبے میں انقلاب برپا کرے گی جبکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن میں جدت ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں ٹیلی کمیونیکیشن کے ذریعے ای گورننس اور ای بزنس کا کامیاب آغاز کیا جا چکا ہے۔ ان کے مطابق نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لیے تربیتی پروگرامز بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دے کر انہیں جدید دنیا سے جوڑا جا رہا ہے جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام سے کمیونیکیشن سسٹم میں انقلابی بہتری آئے گی۔ مریم نواز شریف نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کو صرف سہولت نہیں بلکہ تبدیلی، شفافیت اور ترقی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے