اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • یورو قیمت خرید: 326.35 قیمت فروخت : 326.94
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.91 قیمت فروخت : 377.59
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 202.15 قیمت فروخت : 202.51
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.28 قیمت فروخت : 203.64
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.38
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.40 قیمت فروخت : 911.03
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز نے ادارہ جاتی احتساب کی نئی مثال قائم کر دی: عظمیٰ بخاری

14 May 2026
14 May 2026

(لاہورنیوز) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ادارہ جاتی احتساب کی نئی مثال قائم کر دی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لائیو ڈیش بورڈ کی بدولت سُتھرا پنجاب میں بدعنوانی بے نقاب کی، تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ نے خود کسی ادارے کا احتساب کر کے پبلکلی کیس اینٹی کرپشن کو بھیج دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سُتھرا پنجاب پروگرام کے تحت فیصل آباد میں ہونے والی سنگین بدعنوانی کا خود پردہ فاش کر دیا، ستھرا پنجاب فیصل آباد میں گڑبڑ محسوس ہونے پر فوری طور پر مریم نواز نے آڈیٹرز کی خصوصی ٹیم فیصل آباد روانہ کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم نے میدان میں پہنچ کر ٹھیکیداروں اور سرکاری افسران کے درمیان ایک منظم گٹھ جوڑ بے نقاب کیا، فیصل آباد میں ستھرا پنجاب کے عوامی فنڈز کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب فیصل آباد کے گٹھ جوڑ براہِ راست سُتھرا پنجاب کے منصوبوں کو نقصان پہنچا رہا تھا، ستھرا پنجاب تحقیقات کسی کی شکایت یا بیرونی دباؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کی کڑی مانیٹرنگ کا ثمر ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میری وزیراعلیٰ مریم نواز کی آنکھ ہر گلی، ہر پراجیکٹ پر ہے، عوامی پیسے پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب آہنی ہاتھ سے نمٹیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کرپشن کے خاتمے کے لئے اپنی ٹیمز اور اینٹی کرپشن کو فری ہینڈ دے رکھا ہے، وزیراعلیٰ صرف کرپشن ختم کرنے کی باتیں نہیں کرتیں بلکہ چوروں کو انصاف کے کٹہرے میں پہنچاتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے