اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بنگلہ دیشی افسران کے وفد کا پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش سے آئے ہوئے سینئر سرکاری افسران کے وفد نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ کیا۔

سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس عمر مسعود، چیئرمین جاوید اقبال، اور سی ای او کیپٹن (ر) شعیب علی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور ابھرتے ہوئے اقتصادی اور انتظامی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

دورے کے دوران وفد کو پنجاب بھر میں جدید انفراسٹرکچر کی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ، خصوصی اقتصادی زونز اور پائیدار صنعتی اسٹیٹس مینجمنٹ کے ذریعے صنعتی ترقی میں پیڈمک کے اسٹریٹجک کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین پیڈمک نے کہا کہ اس نوعیت کے تبادلے تجربات اور صنعتی و عوامی شعبے کی ترقی کے لیے جدید طریقہ کار کو شیئر کرنے کے موثر پلیٹ فارم ثابت ہوتے ہیں، انہوں  نے کہا کہ پیڈمک بین الاقوامی شراکت داریوں اور علم کے تبادلے کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے، جو جامع ترقی، علاقائی روابط اور اقتصادی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے