16 May 2026
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹی20 سیریز میں بھی کلین سویپ پر قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں زمبابوے کو آؤٹ کلاس کرکے ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی جیتی، بیٹرز اور باؤلرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، وہاب ریاض اور تمام کوچز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔
چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کی، امید ہے کہ قومی ویمنز کرکٹ ٹیم آئندہ بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
