اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیرِ زراعت عاشق کرمانی کی چینی وفد کو مقامی سطح پر زرعی مشینری بنانے کی دعوت

16 May 2026
16 May 2026

(لاہورنیوز) وزیرِ زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی سے چین کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

 

ملاقات میں سید عاشق حسین کرمانی نے چینی کمپنیوں کو پنجاب میں زرعی مشینری کی مینوفیکچرنگ کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ملکی مجموعی پیداوارکی 76 فیصد گندم، 62 فیصد چاول، 54 فیصد کپاس،98 فیصد مکئی اور 71.3 فیصد گنا پیدا کرتا ہے۔

وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں زرعی مشینری کی مینوفیکچرنگ اور استعمال کے رجحانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، چین سے ہائی ہارس پاور ٹریکٹرز،ہارویسٹرز ودیگر جدید زرعی مشینری درآمد کی جارہی ہے جبکہ بیج، کھاد، بائیوٹیکنالوجی اور کراپ پروٹیکشن کے شعبوں میں چینی سرمایہکاروں کے لیے وسیع مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک کی 60 فیصد دودھ اور 65 فیصد گوشت کی پیداوار فراہم کر رہا ہے، دودھ اور گوشت کی ویلیو ایڈیشن اور برآمد کے لیے خصوصیاقدامات کیے جا رہے ہیں۔

چائنیز وفد نے پنجاب میں زرعی شعبہ میں جدت لانے کیلئے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے