16 May 2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 73 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 539 ڈالر پر آ گیا۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا دو روز میں 16 ہزار 1 سو روپے سستا ہو گیا ہے۔
