(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ پر گو کیش لیس مہم کا آغاز کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا، 2025 میں 54، جبکہ 2026 میں 96 مویشی منڈیاں مہم میں شامل ہیں، 22 بینک خریداروں اور بیوپاریوں کیلئے خصوصی کیمپس قائم کریں گے۔
کیو آر کوڈ ، راست اور موبائل بینکنگ کے ذریعے ادائیگیاں ممکن ہوں گی، بیوپاریوں، ٹرانسپورٹرز اور سروس فراہم کرنے والوں کو ڈیجیٹل سسٹم پر لایا جائے گا، 14 مئی سے 5 جون تک ٹرانزیکشن اور اکاؤنٹ بیلنس کی حد میں عارضی نرمی کر دی گئی، مویشی منڈیوں میں موبائل بینکنگ وینز، اے ٹی ایمز اور کیش ڈپازٹ مشینیں بھی نصب ہوں گی۔

اسٹیٹ بینک نے شہریوں کو نقد رقم کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال کی ترغیب دے دی۔
ڈیجیٹل ادائیگیاں محفوظ، آسان اور شفاف نظام کے فروغ میں مددگار قرار دی گئیں۔
