(لاہور نیوز) حکومت نے مٹی کی تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی، پٹرول پر لیوی کم کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی مزید بڑھا دی۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 311 روپے 73 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لٹر مقرر تھی۔
ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول پر فی لٹر لیوی 9 روپے 24 پیسے کم کر دی گئی، پٹرول پر لیوی کی شرح 117 روپے 41 پیسے سے کم ہو کر 108 روپے 17 پیسے مقرر کی گئی۔
ڈیزل پر لیوی میں 9 روپے 40 پیسے اضافہ کر دیا گیا، ڈیزل پر لیوی 42 روپے 60 پیسے سے بڑھا کر 52 روپے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس سے پہلے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5، 5 روپے کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔
کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 409 روپے 78پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے سے ہو گیا ہے۔
