اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.98 قیمت فروخت : 41.06
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • یورو قیمت خرید: 324.52 قیمت فروخت : 325.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.47 قیمت فروخت : 373.13
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.31 قیمت فروخت : 200.67
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.22 قیمت فروخت : 74.35
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.98
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.24 قیمت فروخت : 910.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 489100 دس گرام : 419300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 448338 دس گرام : 384356
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8859 دس گرام : 7604
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم مکمل فٹ ہیں،دوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہونگے، ہیڈ کوچ سرفراز احمد

15 May 2026
15 May 2026

(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کےہیڈکوچ سرفرازاحمد نےکہا بابر اعظم مکمل فٹ ہیں،اوردوسرے ٹیسٹ کے لئے دستیاب ہیں،پلئینگ الیون کاٹاس کےبعد آپ سب کوعلم ہوجائےگا،پہلےٹیسٹ میچ کےرزلٹ کےبعد مایوسی ہوئی، ماضی کوچھوڑ کر آگے بڑھ رہے ہیں امید ہے اچھے رزلٹس آئیں گے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کےہیڈکوچ سرفراز احمد نےسلہٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بابر اعظم پی ایس ایل میں بہترین کھیلے اور دماغی طورپربھی فریش نظرآئے،تنقید ہمارےلئےنئی چیز نہیں ہےجب کرکٹ اچھی نہیں کھیلیں گے تولڑکوں پرتنقید ہوگی،ہم سوشل میڈیاکی تنقیدسےپریشان نہیں ہوتے،امید ہے میرا کپتان اورکھلاڑی اگلے میچ میں عمدہ پرفارمنس دینگے،جوہوگیا ماضی میں ہوگیا ہمارا فوکس دوسرے ٹیسٹ پر ہے۔ 

مزیدکہا رضوان بہت زبردست وکٹ کیپر رہا ہے کبھی پریشر ہوجاتا ہے،امید ہے محمد رضوان اگلے میچ میں اچھا پرفارم کرے گا وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ دونوں میں پلئینگ الیون فائنل کرلی ہے،بارش ہورہی ہے تو کچھ پلئینگ الیون میں تبدیلی بھی ہوسکتی ہے،امید ہے تجربہ کار کھلاڑی اپنے اوپر ذمہ داری لینگے، عبداللہ فضل اور آذان اویس بہترین کھیلے ہیں امید ہے آگے بھی اچھا کھیلیں گے۔

سرفراز احمد نے کہا ٹاس کا فیصلہ ہمارا اچھا تھا ٹیسٹ میں جو ڈسپلن برقرار رکھے گی وہی جیتے گی، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہےہم ادھر اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں اچھا ہی کھیلیں گے،کھلاڑی ہونے کے ناطے مختلف سوچنا پڑتا ہے کوچ ہونے کے ناطے مختلف سوچنا پڑتا ہے،چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی دوسرے میچ میں اچھا کھیلیں گے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے