اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انمول پنکی کو لاہور سے پکڑنے کا انکشاف، کراچی سے گرفتار کرنے پر سوالات اٹھنے لگے

14 May 2026
14 May 2026

(لاہور نیوز) کوکین ڈیلر انمول پنکی کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انمول پنکی کو نواب ٹاؤن لاہور سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا، کراچی پولیس کے گارڈن میں چھاپے پر سوالات اٹھ گئے۔

منشیات سمگلر انمول پنکی کی گرفتاری کے معاملے میں نیا موڑ آگیا، پنکی لاہور میں بیٹھ کر کراچی سمیت پورے ملک میں نیٹ ورک چلاتی رہی، پولیس کو کانوں کان خبر نہ ہوئی لیکن منشیات پر کام کرنے والا حساس ادارہ اس تک پہنچ گیا، پنکی کو واٹس ایپ آن ہونے کی وجہ سے لاہور سے ٹریس کیا گیا۔

حساس ادارے نے انمول پنکی کو لاہور سے گرفتار کرکے کراچی پولیس کے حوالے کیا، انمول پنکی منشیات کے مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب تھی، کراچی پولیس کے گارڈن میں فلیٹ پر چھاپہ مار کر انمول پنکی کو گرفتار کرنے کے بیان پر سوالات اٹھنے لگے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران اطمینان سے دروازے پر پہنچے اتنے ہی اطمینان سے انمول نے دروازہ کھولا، مرد اہلکار خواتین اہلکاروں کے ساتھ فلیٹ میں داخل ہوئے، انمول پنکی کی تلاشی لی گئی، اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی اور ملزمہ کی گرفتاری ڈال دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے