اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز)ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی جانب سے عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت عبد الرحیم اور محمد فہیم کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان نیشنل ظاہر ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو میکلوڈ روڈ لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزمان آٹو سپیئر پارٹس کے کاروبار کی آڑ میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے 10 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کئے گئے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ نیٹ ورک سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے