اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی آئی اے ملازمین کا مبینہ طور پر شراب سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کے مبینہ طور پر شراب سمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے بعض ملازمین ایک مسافر کو پروٹوکول دے رہے تھے کہ اسی دوران کسٹمز حکام  نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 80 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز کی کارروائی کے دوران پی آئی اے کے متعلقہ ملازمین موقع سے فرار ہو گئے، پی آئی اے کا عملہ پرواز EY288 پر سفر کرنے والے مسافر کو خصوصی پروٹوکول فراہم کر رہا تھا۔

کسٹمز حکام کی درخواست پر اے ایس ایف نے متعلقہ ملازمین کے انٹری پاس بھی ضبط کر لئے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے اور معاملے کی انکوائری جاری ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکام  نے مبینہ طور پر ملوث افسران اور عملے کی معطلی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ گریڈ 5 کے ملازم صفدر گوندل سمیت دیگر اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے