اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) 28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک ہوگئی ہے اور اس حوالے سے مئی کا اگلا ہفتہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اقتدار کے تمام ایوانوں میں غیر معمولی ہلچل پیدا ہوگئی، مشاورتی اجلاس جاری ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے دوران بھی 28 ویں آئینی ترمیم کی بازگشت سننے میں آ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر مشاورت کا عمل بھی شروع ہے، صدر اور وزیراعظم کی حالیہ ملاقات میں بھی یہ معاملہ سرفہرست رہا، اس اہم ملاقات مییں سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سمیت دیگر شخصیات شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اس حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں سے بھی غیر معمولی مشاورت ہوئی ہے اور انہیں ن لیگ اور پی پی میں اتفاق رائے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ سب سے بڑی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے 28 ویں ترمیم پر تحفظات برقرار ہیں، ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف، سپیکر ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ متحرک ہوگئے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس سلسلے میں کاوشیں کر رہے ہیں۔

سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کی تجاویز بجٹ کا حصہ بنانے کا اصولی فیصلہ کرنے کے ساتھ پیپلز پارٹی کو بڑی پیشکش بھی کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ رات ایوان صدر میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو و دیگر رہنماؤں کی مشاورت ہوئی ہے، اس میں وزیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ نے این ایف سی ایوارڈ کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاق اور صوبوں کے شیئرز، حکومتی اخراجات اور آمدن سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق 28 ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے سے عیدالاضحیٰ سے قبل 21 مئی کو لانے کی تجویز ہے، اس ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر اہم امور پر قانون سازی کی تجاویز ہیں، تاہم نئے صوبوں کا معاملہ 28 ویں ترمیم میں زیر بحث نہیں آئے گا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کی وزراء اور پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت جاری ہے، جبکہ ارکان پارلیمنٹ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے