اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا عملے کی تربیت کیلئے مون سون ڈی سلٹنگ سے متعلق خصوصی ویڈیو ریلیز

13 May 2026
13 May 2026

(ویب ڈیسک) مون سون سیزن کے دوران ڈی سلٹنگ اور سیوریج صفائی کے عمل کو محفوظ بنانے کیلئے واسا عملے کی آگاہی اور تربیت کیلئے خصوصی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ ویڈیو کو پنجابی، سرائیکی اور دیگر علاقائی زبانوں میں بھی ڈب کیا جائے تاکہ تمام فیلڈ سٹاف تک حفاظتی پیغام مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکے۔

ہدایات کے مطابق مین ہولز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی کے دوران واسا عملہ حفاظتی کٹ استعمال کرنے کا پابند ہوگا، جبکہ مین ہول میں اترنے سے قبل زہریلی گیسوں کی موجودگی جانچنے کیلئے گیس ڈیٹیکٹرز کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ تمام فیلڈ سٹاف حفاظتی سوٹ، ہیلمٹ، فیس ماسک اور دیگر حفاظتی آلات کے استعمال کو یقینی بنائے گا۔ اس کے علاوہ واسا آپریشن سائٹ اور مشینری سے 50 میٹر دور سائن بورڈ نصب کیے جائیں گے جبکہ سیفٹی کون اور ٹیپ کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

نورالامین مینگل کے مطابق سکر مشینوں کی مینوئل ہینڈلنگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور تمام آپریشن کی نگرانی متعلقہ ایس ڈی او یا سپروائزر کرے گا۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مین ہولز کی صفائی سے قبل بلوؤر مشین کے ذریعے زہریلی گیسوں کے اخراج کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے