اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جعلسازوں کا پی ٹی اے کے نام پر فراڈ شروع، ایڈوائزری جاری

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) آن لائن فراڈ کیلئے اب جعلسازوں نے پی ٹی اے کا نام استعمال کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جعلساز پی ٹی اے نمائندہ بن کر فون اور ای میل کے ذریعے صارفین کی ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنے لگے، تاہم عوام کو آن لائن فراڈ سے بچانے کیلئے پی ٹی اے نے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے کبھی بھی صارفین سے ذاتی یا خفیہ معلومات طلب نہیں کرتا، پی ٹی اے کے نام پر آنے والی کسی بھی کال، ایس ایم ایس یا ای میل پر اعتماد نہ کریں، پی ٹی اے کے نام سے موصول ہونے والی مشکوک کال یا ای میل کی فوری اطلاع دی جائے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آن لائن فراڈ سے بچنے کیلئے ای میل اور ایس ایم ایس بھیجنے والے کی شناخت لازمی کریں، مشکوک لنکس پر کبھی کلک نہ کریں، سوشل میڈیا، ای میل یا ایس ایم ایس سے موصول ہونے والے مشکوک لنکس آپ کا ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں، تاہم کسی بھی مشکوک یا مشتبہ لنک کی پی ٹی اے کو فوری اطلاع دیں۔

پی ٹی اے ایڈوائزری کے مطابق اپنی ذاتی معلومات ، پاسورڈ ، پن کوڈ ، شناختی کارڈ نمبر اور بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے