اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شاہراہوں پر گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی بنانے کی ہدایت

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت روڈ ایکسل لوڈ مینجمنٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں شاہراہوں پر اوور لوڈنگ اور سڑکوں کی حفاظت سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، چیف انجینئرز، ایس ایز اور ایکسینز  نے آن لائن شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شاہراہوں پر گاڑیوں کی اوور لوڈنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے جامع پالیسی تشکیل دینے پر زور دیا گیا، صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ  نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی رائیڈنگ کوالٹی برقرار رکھنے اور اوور لوڈنگ کے باعث ہونے والی ٹوٹ پھوٹ سے بچاؤ کیلئے مؤثر عملی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں  نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کے مقررہ ایکسل لوڈ سے متعلق بورڈز شاہراہوں کی نمایاں مقامات پر آویزاں کئے جائیں، جبکہ تمام ویٹ اسٹیشنز کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے۔

صوبائی وزیر  نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایس ای حضرات خود ویٹ اسٹیشنز کا معائنہ کریں اور کرش سپلائی کرنے والے اضلاع سے نکلنے والی بڑی گاڑیوں کے ایکسل لوڈ کو لازمی چیک کیا جائے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعمیر شدہ شاہراہوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے اور ان کی پائیداری یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے