اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کا زخمی ایم پی اے ایوب گادھی کے اہلخانہ سے رابطہ

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایم پی اے محمد ایوب گادھی کے اہلخانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

محمد نواز شریف نے دورانِ گفتگو محمد ایوب گادھی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

صدر مسلم لیگ ن نے حالیہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

دوسری جانب محمد نواز شریف نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ دُکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں پوری جماعت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ کا غم ہمارا غم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے