اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 279.05
  • یورو قیمت خرید: 326.96 قیمت فروخت : 327.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.04 قیمت فروخت : 377.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.56 قیمت فروخت : 201.92
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.45 قیمت فروخت : 203.81
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.24 قیمت فروخت : 74.37
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.84 قیمت فروخت : 75.97
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.15 قیمت فروخت : 911.78
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487000 دس گرام : 417500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446413 دس گرام : 382706
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8788 دس گرام : 7542
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں، بھاری جرمانے عائد

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر بھر میں متحرک ہیں۔

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ انسپیکشنز جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 4300 مقامات کی چیکنگ کی گئی، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر 80 دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

انتظامیہ  نے گرانفروشوں کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 2 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 5 افراد کو گرفتار اور 10 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں استحکام اور اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے، انہوں نے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کی ہدایت بھی جاری کی۔

کیپٹن (ر) علی اعجاز  نے واضح کیا کہ گرانفروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے