اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ماڈل بننے کی شوقین پنکی منشیات ڈیلر کیسے بنی؟ ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

13 May 2026
13 May 2026

(ویب ڈیسک) گارڈن سے گرفتار ہونے والی بااثر کوکین ڈیلر انمول پنکی نے منشیات نیٹ ورک کیسے تشکیل دیا، مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

انمول پنکی 14 سال کی عمر میں ماڈل بننے کے لیے نکلی اور پارٹیوں میں جانا شروع کیا۔ انمول عرف پنکی کی وکیل سے شادی ہوئی جو عالمی کوکین گینگ میں کام کرتا تھا۔

 شادی کے بعد ملزمہ نے کوکین کا کام شوہر کے ساتھ شروع کیا۔وکیل شوہر سے طلاق کے بعد پنکی نے پولیس افسر سے شادی کی۔

تین بھائیوں کی مدد سے کوکین کا نیٹ ورک قائم کیا اور ڈیلر بن گئی۔انمول نے کوکین  بنانے کا طریقہ انٹرنیٹ سے سیکھا بعد میں اپنا برانڈ بھی بنا لیا۔

 ملزمہ کو پانچ سال قبل پنجاب پولیس نے گرفتار کیا اور مبینہ طور پر 7 کروڑ روپے رشوت لے کر چھوڑا۔ پنکی لاہور سے دو خواتین کے ذریعے ٹرین سے کوکین کے پانچ پیکٹ کراچی بھیجتی تھی۔ سٹیشن سے بائیک رائیڈرز منشیات کے الگ الگ پیکٹ لے کر ڈیلرز تک پہنچاتے تھے۔ ڈیلرز کی مدد سے کوکین شہریوں کو بھیجی جاتی تھی  پیسے اکاؤنٹ سے ٹرانسفر ہوتے تھے۔

انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک میں کوئی ایک دوسرے سے نہیں ملتا تھا۔ ملزمہ انمول پنکی نے گلگت میں ایک ہوٹل بھی بنا رکھا ہے، گروپ میں اس کے بھائی ناصر کی گرل فرینڈ بھی شامل ہے۔ بھائی کی گرل فرینڈ کی مدد سے کراچی کی پارٹیوں میں کوکین سپلائی کی جاتی رہی ہے۔

ملزمہ انمول کے دو بھائیوں کو ماضی میں کراچی پولیس گرفتار کرچکی ہے، ملزمہ کوکین سے ماہانہ کروڑوں روپے کماتی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے