اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی او کی پاک آسٹریلیا سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ماڈل ٹاؤن اور کینٹ ڈویژنز کی مجموعی کارکردگی اور پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سی سی پی او لاہور  نے پی ایس ایل میچوں کی سکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بلال صدیق کمیانہ  نے آپریشنز اور انویسٹی گیشن ونگز کے ڈی آئی جیز کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا، انہوں  نے شہر میں ڈالہ کلچر اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہارڈنڈ کریمنلز کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔

سی سی پی او لاہور  نے موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی روک تھام کیلئے مؤثر سکیورٹی پلان تشکیل دینے پر زور دیا جبکہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پولیس ٹیموں کو خصوصی ٹاسک بھی تفویض کر دیا گیا۔

اجلاس میں ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو سائلین کی شنوائی اور فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا گیا، اس موقع پر پولیس ملازمین میں محکمانہ کرپشن کے خاتمے اور تھانہ کلچر میں مثبت تبدیلی لانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے