13 May 2026
(لاہور نیوز) ہڈیارہ کے علاقے نروڑ گاؤں کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او ہڈیارہ طیب فاروق کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران ملزمان امیر حمزہ اور علی رضا کو حراست میں لیا۔
اختر نواز، ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان سے 1 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مضافاتی علاقوں میں نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
