اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواب ٹاؤن : 4 کروڑ کی واردات کا ڈراپ سین،2 خواتین سمیت 3 افراد گرفتار

13 May 2026
13 May 2026

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقے میں 4 کروڑ روپے مالیت کی واردات کا ڈراپ سین ہو گیا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو لاہور سے باہر ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار گینگ میں شامل دو خواتین متاثرہ خاندان کے گھر میں ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات 10 مئی کی رات شاہد نامی شہری کے گھر کی گئی، جس میں ملزمان نے گھر میں نقب زنی کر کے قیمتی زیورات لوٹ لیے۔

گرفتار ملزمان سے ہیرے کے سیٹ، انگوٹھیاں، کنگن اور چوڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ تحقیقات کے مطابق ملازمہ خواتین نے ریکی کرکے اہلخانہ کی غیر موجودگی میں واردات کی منصوبہ بندی کی۔

پولیس آپریشنز ونگ نے لوکیشن ٹریسنگ کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے