13 May 2026
(لاہور نیوز) سنت نگر میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں انٹرنیٹ کیبل آفس اور ایک کلینک کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز، 5 مرلہ پلاٹ کی فائل اور دیگر قیمتی دستاویزات چرا لیں۔
متاثرین کے مطابق چور گرین کیری ڈبے پر سوار ہو کر آئے اور واردات کے بعد فرار ہو گئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرین نے واقعے کی درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی ہے اور پولیس سے فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے، اہل علاقہ نے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رات کے اوقات میں سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
