اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس پاکستان سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی اور عدالتی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق یورپی یونین کے وفد کی قیادت سفیر ریمونڈس کاروبلس  نے کی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام کو شفاف، تیز اور عوام دوست بنانے کیلئے اصلاحات سے آگاہ کیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس  نے ٹیکنالوجی پر مبنی عدالتی اصلاحات اور انصاف تک آسان رسائی سے آگاہ کیا اورکمرشل تنازعات کے فوری حل اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلئے متبادل تنازعاتی نظام پر زور دیا۔

اِسی طرح اُنہوں نے خواتین کیلئے ویمن فیسلیٹیشن سینٹرز کے قیام کے منصوبے سے آگاہ کیا جبکہ جبری گمشدگیوں سے متعلق ادارہ جاتی ردعمل اور عدالتی آزادی کے تحفظ پر بھی گفتگو کی۔

دوسری جانب یورپی یونین نے عدلیہ کی شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی کیلئے اقدامات کو سراہا، ملاقات میں انسانی حقوق، عدالتی کارکردگی اور جامع طرز حکمرانی کے فروغ پر اتفاق ہوا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے یورپی یونین کے وفد کو خیرسگالی کے طور پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے