اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کی جیلوں میں سکیورٹی سخت، 12 ہزار کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ

12 May 2026
12 May 2026

(لاہور نیوز) جیلوں میں منشیات کے سدباب اور سکیورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے جدید کیمروں کی تنصیب کا بڑا منصوبہ شروع کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں پنجاب کی 12 بڑی جیلوں میں 31 جولائی تک کیمرے لگانے کا عمل مکمل کیا جائے گا، ان جیلوں میں کوٹ لکھپت جیل ، کیمپ جیل، اڈیالہ جیل، سینٹرل جیل گوجرانوالہ، سینٹرل جیل ساہیوال، سینٹرل جیل بہاولپور، سینٹرل جیل ملتان اور سینٹرل جیل ڈی جی خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جیلوں میں جدید کیمرے نصب کرنے کے منصوبے پر ساڑھے 4 ارب روپے لاگت آئے گی، جبکہ اس منصوبے پر عملدرآمد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تمام سینٹرل اور ڈسٹرکٹ جیلوں میں مجموعی طور پر 12 ہزار کیمرے نصب کئے جائیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ جیلوں میں کیمرے لگانے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

 آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر  نے کہا ہے کہ جیلوں کو محفوظ بنانے کیلئے جدید سکیورٹی نظام متعارف کروایا جا رہا ہے اور کوشش ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے