(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی ایک بار پھر اپنے دلکش انداز اور حسین برائیڈل لک کے باعث سوشل میڈیا پر چھا گئی۔
اداکارہ کے حالیہ فوٹو شوٹ نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا، جبکہ شوبز شخصیات بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
پاکستان شوبز کی سپر سٹار سجل علی نے حال ہی میں ایک برائیڈل فیشن کیمپین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے معروف ڈیزائنر کا خوبصورت سرخ عروسی لباس زیب تن کیا۔
تصاویر میں سجل علی روایتی دلہن کے روپ میں نہایت دلکش اور پُرکشش دکھائی دیں، ان کا میک اپ، جیولری اور انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر کو دیکھ کر مداحوں نے اداکارہ کو پریوں جیسی خوبصورت قرار دیا۔
مایا علی نے سجل علی کی تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں گورجیئس کہا جبکہ عظمیٰ بیگ نے بھی ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔
ایک مداح نے لکھا ہے کہ برائیڈل کیمپین سجل علی جیسا کوئی نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ سجل علی اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ منفرد فیشن سینس اور مشرقی و مغربی دونوں انداز کو خوبصورتی سے اپنانے کی وجہ سے بھی شہرت رکھتی ہیں۔
