اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مشرق وسطیٰ کشیدگی، ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 8 فیصد کمی

11 May 2026
11 May 2026

(لاہورنیوز) مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی امریکہ اور ایران کشیدگی کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے وطن بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر وطن بھیجے جبکہ مارچ میں یہ حجم 3 ارب 83 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

مرکزی بینک کے مطابق امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلات زر میں 4 سے 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سالانہ بنیاد پر ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پاکستان کو 33 ارب 86 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں،جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔

اعداد و شمارکے مطابق اپریل میں سب سے زیادہ 84 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سعودی عرب سے موصول ہوئے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 73 کروڑ 50 لاکھ ڈالر وطن بھیجے۔اسی طرح برطانیہ سے 56 کروڑ 40 لاکھ ڈالر اورامریکا میں مقیم پاکستانیوں کیجانب سے 32 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ پاکستان بھیجا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے