اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.01 قیمت فروخت : 41.08
  • یورو قیمت خرید: 327.52 قیمت فروخت : 328.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.74 قیمت فروخت : 378.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.39 قیمت فروخت : 201.76
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.52 قیمت فروخت : 203.89
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.85 قیمت فروخت : 75.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491400 دس گرام : 421300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450447 دس گرام : 386189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8378 دس گرام : 7190
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد برقرار، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت 12.74 ارب ڈالر موصول

11 May 2026
11 May 2026

(لاہورنیوز) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ملکی معیشت پر اعتماد برقرار ہے، جہاں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت اپریل 2026ء تک مجموعی طور پر 12 ارب 74 کروڑ 70 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ہیں۔

 

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سکیم مسلسل سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے استحکام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے 2 ارب 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بیرون ملک واپس منتقل کئے گئے، جبکہ 8 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر مختلف شعبوں میں استعمال ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں خالص قابلِ واپسی واجبات کی مالیت 2 ارب 54 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔

نومبر 2020ء سے اپریل 2026ء تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مجموعی خالص سرمایہ کاری ایک ارب 83 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔

سرمایہ کاری کے شعبے میں اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سب سے زیادہ مقبول رہے، جن میں 1 ارب 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ کنونشنل نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 55 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سامنے آئی۔

اس کے علاوہ روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ کے ذریعے بھی 12 کروڑ 30 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

معاشی ماہرین کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام نے نہ صرف بیرون ملک پاکستانیوں کو محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کی سہولت فراہم کی بلکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے