اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 512.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.75 قیمت فروخت : 278.25
  • یورو قیمت خرید: 317.53 قیمت فروخت : 318.10
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.97 قیمت فروخت : 372.64
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.49 قیمت فروخت : 195.29
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.53 قیمت فروخت : 197.89
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.02 قیمت فروخت : 74.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.68 قیمت فروخت : 904.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شوگر ملز مالکان نے 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

10 May 2026
10 May 2026

(ویب ڈیسک)شوگرملز مالکان نے10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔

ذرائع وزارت پیداوار کا بتانا ہے کہ شوگرملز مالکان نے 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی ہے اور اس  حوالے سے چینی اسٹاک کے اعداد و شمار وزارت کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ 

شوگر انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ  چینی برآمد کی اجازت ملنے سے ایک ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ برآمد نہ ہونے کی صورت میں ملوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزارتِ پیداوار کے ذرائع کے مطابق حکومت نے واضح کیا ہے کہ شوگر ملز مالکان کو پہلے اس بات کی گارنٹی دینا ہوگی کہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی، بصورت دیگر برآمد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کی اجازت کے بعد ملک میں قیمتیں تیزی سے بڑھ گئی تھیں اور چینی کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے