اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

علی پرویز ملک سے چیئرمین بیرک کی ملاقات، ریکوڈک منصوبہ بارے تبادلہ خیال

10 May 2026
10 May 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے بیرک کے چیئرمین جان تھارنٹن نے ملاقات کی۔

 

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں ریکوڈک کاپر گولڈ منصوبے کی تکمیل کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور جاری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جان تھارنٹن کا کہنا تھاکہ بیرک کمپنی ریکوڈک منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ریکو ڈک منصوبہ کے لیے حکومت پاکستان کی مسلسل سپورٹ کو سراہتے ہیں۔

دوسری جانب وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ اور معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے، ریکوڈک پاکستانی معدنیات شعبے کے لیے فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ریکوڈک سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے