اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کے 25 کروڑ عوام ’بنیان مرصوص‘ ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

10 May 2026
10 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے25کروڑعوام ’ بنیان مرصوص‘ ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں واہگہ باڑدر پر’’جشنِ معرکۂ حق‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے بھی ریڈلائن کراس کرنے کی کوشش پاکستان نے اسکا غرور خاک میں ملا دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں،پاک فوج کے تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کے والدین نے کہا کہ وطن کی حفاظت کیلئے جان کانذرانہ دینا پڑے تو دریغ نہ کرنا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہمیں اپنے شہدا پرفخر ہے، نوازشریف کو بھی سلام جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کے25کروڑ عوام ’بنیان مرصوص‘ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے