اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب، شہدا کی یادگار پر حاضری

10 May 2026
10 May 2026

(لاہور نیوز) معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں خصوصی پروقار تقریب ہو رہی ہے جس میں شہدا کی یادگار پر حاضری دی جا رہی ہے۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور امیر البحرایڈمرل نوید اشرف نے بھی شہدا کی یادگار پر پھول رکھے ہیں، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ہے۔

قبل ازیں معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے قوم اور افواج کو مبارک باد دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، معرکہ حق میں کامیابی مسلح افواج کی تیاری، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے، اس کامیابی نے مسلح افواج پر عوام کے اعتماد کو فیصلہ کن طور پر مضبوط کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے